کو ٹ لکھپت خو اجہ سر کو مبینہ طورپر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا

بدھ 1 فروری 2017 23:36

کو ٹ لکھپت خو اجہ سر کو مبینہ طورپر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2017ء) کو ٹ لکھپت کے علاقہ میں 25سالہ خو اجہ سر ا کو مبینہ طورپر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے نعش مردہ خانے جمع کروادی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کو ٹ لکھپت کے علاقہ میں ایک فلیٹ سے نعش ملنے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے نعش مردہ خانے جمع کروادی،پولیس کے مطابق نعش کی شناخت فیا ض عر ف مسکا ن کے نام سے ہوئی ہے جو کہ کو ٹ لکھپت کا ہی رہا ئشی ہے اور عر صہ دراز سے یہا ںپر رہتا تھا ۔

لو گو ں کااس فلیٹ میں آنا جانا تھاپو لیس نے اس کا مو با ئل فو ن اور دیگر شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ اس کو اس کے کسی مخا لف نے قتل کیا ہے ۔پو لیس کا کہنا ہے مختلف پر تفتیش جاری ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :