نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کا افتتاح جولائی کی بجائے 14 اگست کو ہی کیا جائے گا: سول ایوی ایشن اتھارٹی کی وضاحت

muhammad ali محمد علی بدھ 1 فروری 2017 21:39

نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کا افتتاح جولائی کی بجائے 14 اگست کو ہی کیا جائے ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم فروری2017ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی کی وضاحت کے مطابق نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کا افتتاح جولائی کی بجائے 14 اگست کو ہی کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کی تکمیل آخری مراحل میں ہے. جبکہ ائیرپورٹ کا افتتاح جولائی کے ماہ میں کر دیا جائے گا۔ تاہم اب اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کا ممکنہ افتتاح 14 اگست کو ہی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :