فروری کو ’’یوم یکجہتی کشمیر ‘‘ منایا جائیگا، کشمیری حریت پسند دہشتگر د نہیں مجاہد ہیں ، حکومت مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کرے اور ہر سفارتخانے میں کشمیر ڈیسک قائمکرے ، کشمیر کمیٹی کی قیادت تبدیل کی جائے

تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان بلوچستان کے صدر سر دار مولانا محمد وزیر القادری کا بیان

بدھ 1 فروری 2017 23:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2017ء) تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان بلوچستان کے صدر سر دار مولانا محمد وزیر القادری نے کہا کہ 5فروری کو ملک گیر ’’یوم یکجہتی کشمیر ‘‘ منائے گی، کشمیری حریت پسند دہشتگر د نہیں فریڈم فائٹرز ہیں پاکستانی قوم مظلوم اور محکوم کشمیریو ں کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلیاں اور مسئلہ کشمیر کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا حکومت مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کرے اور ہر سفارتخانے میں کشمیر ڈیسک قائم کرے۔

پارلیمنٹ قومی کشمیر کمیٹی کی قیادت تبدیل کرے، دنیا میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر میں ہورہی ہیں۔ ظالم بھارتی فوج نے کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کررکھا ہے اور پوری وادیء کشمیر جیل بن چکی ہے سردار مولانا محمد وزیر القادری نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے تک بھارت سے دوستی نہیں ہوسکتی اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم و ستم بند کروائے مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل ہے مقبوضہ کشمیر میں ہندو پنڈتوں کی بستیاں بسانا غیر قانونی ہے