پشاور،محکمہ اعلیٰ تعلیم کے چھ پروفیسروں اور پانچ ایسوسی ایٹ پروفیسروںتعیناتیاں اور تبادلے

بدھ 1 فروری 2017 23:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2017ء) حکومت خیبر پختونخوا نے عوامی مفاد میں فوری طور پر محکمہ اعلیٰ تعلیم کے کالج کیڈر کے چھ پروفیسروں اور پانچ ایسوسی ایٹ پروفیسروں کی تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جی ڈی سی حویلیاں ایبٹ آباد کے پروفیسر فزکس غلام رسول (بی ایس۔20) کی بحیثیت پرنسپل جی پی جی سی مندیان ایبٹ آباد ، جی پی جی سی نمبر1ایبٹ آباد کے پروفیسر کیمسٹری تاج محمد ( بی ایس۔

20) کی بحیثیت پرنسپل جی پی جی سی نمبر1ایبٹ آباد ، جی جی پی جی سی ہری پور کی پروفیسر/ پرنسپل مس نصرا بانو ( بی ایس۔20) کی بحیثیت پروفیسر جی جی ڈی سی نمبر1ایبٹ آباد ، کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے واپس آئی/ پروفیسر انگلش ظفر اللہ خان ( بی ایس۔

(جاری ہے)

20) کی بحیثیت پروفیسر جی پی جی سی کوہاٹ ، جی ڈی سی حیات آباد پشاور کے اقتصادیات کے پروفیسر بادشاہ نواب ( بی ایس۔

20) ( تنخواہ کی غرض سے ) بحیثیت پروفیسر جی ڈی سی حیات آباد پشاور کی خالی پوسٹ پر جبکہ جی ایف سی ڈبلیو پشاورکی پروفیسر مس عزرا خورشید ( بی ایس۔20) کی بحیثیت پرنسپل جی ایف سی ڈبلیو پشاور ، جی پی جی سی فار وومن ہری پور کی ایسوسی ایٹ پروفیسر مس راحیلہ زیب ( بی ایس۔19) کی بحیثیت پرنسپل ( بی ایس۔19) جی جی ڈی سی کوٹ نجیب اللہ ہری پور ، جی جی پی جی سی کوہاٹ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر مس نادیہ اشرف ( بی ایس۔

19) کی بحیثیت پرنسپل ( بی ایس۔19) جی جی ڈی سی لاچی کوہاٹ ، جی جی ڈی سی رستم مردان کی ایسوسی ایٹ پروفیسر مس شگفتہ ( بی ایس۔19) کی بحیثیت پرنسپل ( بی ایس۔19) جی جی ڈی سی گڑھی کپورہ مردان ، جی جی ڈی سی مانکی صوابی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر مس انجم آرا ( بی ایس۔19) کی بحیثیت پرنسپل ( بی ایس۔19) جی جی ڈی سی یار حسین صوابی اور جی جی ڈی سی نوشہرہ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر مس شائستہ اسلام ( بی ایس۔19) کی بحیثیت پرنسپل ( بی ایس۔19) جی جی ڈی سی شبقدر چارسدہ تعیناتیوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس امر کا اعلام محکمہ اسٹیبلشمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :