لاہور، تھانہ گڑھی شاہو کے نشی پولیس اہلکار اسد شاہ کی فائرنگ، شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا

بدھ 1 فروری 2017 23:12

لاہور، تھانہ گڑھی شاہو کے نشی پولیس اہلکار اسد شاہ کی فائرنگ، شہری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2017ء) تھانہ گڑھی شاہو کے نشی پولیس اہلکار اسد شاہ نے فائرنگ کرنے کے بعد شہری شاید کو تشدد کا نشانہ بنایا، شہریوں نے نشے میں دھت پولیس اہلکار کو پکڑ کر تھانہ گڑھی شاہو کے حوالے کردیا۔ پولیس تھانہ گڑھی شاہو نے پولیس اہلکار اشد شا ہکو گرفتار کرکے اُس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے حوالات میں بند کردیا۔

(جاری ہے)

تھانہ گڑھی شاہو کے ایس ایچ او تحسین شاہ نے آن لائن کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسد شاہ پولیس میں بطور ڈرائیور اہلکار تعینات ہے۔ گزشتہ 10روز قبل یہ پولیس لائن سے گڑھی شاہو تھانے میں تعینات ہوا ہے۔ یہ نشہ کرتا ہے پوڈر وغیرہ پتا ہے گزشتہ روز اس کا تھانے کے قریبی فلیٹ پر ایک شاہد نامی شہری سے جھگڑا ہو گیا اور اس نے اپنے ذاتی پسٹل سے 2 فائر کیے ہیں جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تھانے کی حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :