کوئٹہ،کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کا رروائی ہو گی،ڈپٹی میئر یونس بلوچ

بدھ 1 فروری 2017 23:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کو فوری طور پر فعال اور متحرک بنا کر کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کا رروائی کا آغاز کرنے اور جعلی ادویات کے خلاف جاری کا رروائی کا دائرہ کار تمام اضلاع اور صوبے کے دور دراز علاقوں تک وسیع کرنے کا اعلان کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے نومنتخب عہدیداروں کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا ڈپٹی میئر یونس بلوچ اور وزیراعلیٰ کے کوارڈنیٹر برائے شکایات علائو الدین کاکڑ بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جعلی ادویات کا کاروبار کرنے اور کھانے پینے کی اشیاء میںملاوٹ کرنے والے معاشرے کے ناسور میں جو چند ٹکوں کی خاطر انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے اور انہیں نشان عبرت بنا دیا جائیگا وزیراعلیٰ نے کہا کہ جس طرح حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کو اپنی اولیت ذمہ داری سمجھتے ہوئے اسے یقینی بنا رہی ہے اسی طرح عوام کی صحت اور زندگیوں کی بھی حفاظت کی جائیگی اوران مذموم کاروبار میں ملوث عناصر کو کیفر کردا رتک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی انہوں نے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر جعلی ادویات کے خاتمے اور ملاوٹ اندوزوں کے خلاف کا رروائیوں کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں اور اس حوالے سے ان سے پراگر یس رپورٹ بھی طلب کی جائے گی وزیراعلیٰ نے اس موقع پر صحافیوں اور ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ بھی جعلی ادویات اور ملاوٹ کے خلاف جہاد شروع کریں اور نہ صرف عوام میں شعور اجاگر کریں بلکہ اس کاروبار میں ملوث سماج دشمن عناصر کی نشاند ہی اور حکومت کی رہنمائی کریں انہوں نے کہا کہ حکومت صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر پختہ یقین رکھتی ہے ذرائع ابلاغ کی مثبت اور تعمیری تنقید کا خیر مقدم کر تی ہے جبکہ میڈیا سے اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اور میڈیا کے درمیان قائم ہے خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائیگا بالخصوص عامل صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے بلوچستان یونین آف جرنلٹس کے سابقہ بھر پور معاونت کی جائے گی وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ جرنلسٹ ویلفیئر فنڈ میں اضافے اور صحافیوں کے رہائشی کالونی کیلئے اراضی کی فراہمی کے اعلان پر جلد عملدرآمد ہو گا وفد نے سماجی خرابیوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ کے موقف کو سراہتے ہوئے صحافی برادری کی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دلایا جبکہ امن واستحکام کے قیام اور صوبے کی ترقی کے حوالے سے جاری حکومتی اقدامات کو بھی قابل قدر قرا ردیا وفد میں بی یو جے کے نومنتخب صدر خلیل احمد، جنرل سیکرٹری ایوب ترین اور دیگر عہدیداران عرفان سعید اور رشید بلوچ شامل تھی

متعلقہ عنوان :