آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا16 بلوچ رجمنٹ سیالکوٹ کینٹ کا دورہ

حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجیوں کے ساتھ دن گزارا ،یادیں تازہ کیں ، جنرل قمر باجوہ اور انکے والد اس بٹالین کی کمانڈ کر چکے ہیں پاکستان آرمی ہمیشہ قوم کی توقعات پر پوری اتری، تمام چیلنجوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ

بدھ 1 فروری 2017 23:12

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا16 بلوچ رجمنٹ سیالکوٹ کینٹ کا دورہ
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی ہمیشہ قوم کی توقعات پر پوری اتری ہے اور تمام چیلنجوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو 16 بلوچ رجمنٹ سیالکوٹ کینٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکنڈ لیفٹیننٹ کے طور پر کمیشن حاصل کیا تھا۔

آرمی چیف اور انکے والد دونوں اس بٹالین کی کمانڈ کر چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجیوں کے ساتھ دن گزارا جن میں اس بٹالین کے جنگ میں حصہ لینے والے فوجی بھی شامل تھے ۔ اپنے آفیسر کو چیف آف آرمی سٹاف کے منصب پر دیکھ کرانہوں نے فخر محسوس کیا ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک یونٹ میں جوانوں اور افسروںکی صلاحیتیں نکھرتی ہیں جو پیشہ ورانہ زندگی کے چیلنجز کو قبول کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی ہمیشہ قوم کی توقعات پر پوری اتری ہے اور تمام چیلنجوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا ۔ قبل ازیں سیالکوٹ آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے پاک فوج کے سربراہ کا استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :