آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاسیالکوٹ میں 16 بلوچ رجمنٹ کا دورہ

muhammad ali محمد علی بدھ 1 فروری 2017 21:08

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاسیالکوٹ میں 16 بلوچ رجمنٹ کا دورہ

سیالکوٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم فروری2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں 16 بلوچ رجمنٹ کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں 16 بلوچ رجمنٹ کا دورہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی چیف نے حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجیوں کے ساتھ دن گزارا۔ آرمی چیف نے اسی رجمنٹ میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کےطور پر شمولیت اختیار کی تھی۔ جبکہ آرمی چیف اور ان کے والد نے 16 بلوچ رجمنٹ کی کمان بھی کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔