خادم انسانیت عبدالستارایدھی ایوارڈ کی تقریب 5فروری کو ڈاڈائی ہال میں ہوگی

بدھ 1 فروری 2017 23:00

خادم انسانیت عبدالستارایدھی ایوارڈ کی تقریب 5فروری کو ڈاڈائی ہال میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2017ء) پاکستان نظام مصطفیٰ سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سی5فروری کو ٹنڈوالہیار کے مرتضیٰ شاہ ڈاڈائی ہال میں خادم انسانیت عبدالستارایدھی ایوارڈز کی تقریب ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار رشید احمدزرداری کے زیرصدارت منعقدہوگی، مہمان خصوصی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر شمیم ممتازہوں گی جبکہ عبدالستارایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی خصوصی شرکت کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے بانی چیئرمین امام الدین شیخ نے گزشتہ روز منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایاکہ مختلف کیٹیگریز میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی محمدببر، SSPشاہجہان خان، چیئرمین ضلع کونسل مخدوم میئو علی محمدولہاڑی، چیئرمین میونسپل کمیٹی سید امداد حسین شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہء سماجی بہبود یاسمین غزالہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ سماجی بہبود رئیس احمدخانزادہ، چیف میونسپل آفیسر عابد ولی کھوسو،پریس کلب ٹنڈوالہیار کے صدر بشارت قائم خانی، جنرل سیکریٹری غلام رسول، صحافی شبیر مشوری، انسپکٹرناصر حسین، سماجی کارکن محمدحسین خان رام پوری، سید غلام حسین شاہ، سماجی ومذہبی رہنمامحمدشکیل قاسمی، ہیڈماسٹر عبدالرزاق، رابعہ مہتاب الدین، ایمیٹی انٹرنیشنل کے کوآرڈینیٹرشاہد مرزا،غلام اکبر ہنگورو، محمداسحاق قریشی، اللہ بخش تھیبو، ڈاکٹرسید اسلام الدین بخاری، اسحاق شیخ، ڈاکٹرخالد محمود(آئی اسپیشلسٹ) سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو ستارایدھی ایوارڈز دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تقریب میں افتخاراحمدمجددی،عمران عالم قائم خانی، ارشدمتین خانزادہ، عبدالحق کشمیری، منصورشاہ، عطاء اللہ قاسمی، ریحان شیخ ،عبداللہ قادربخش،محمدرحیم،اللہ ڈنو،منظورعلی، کنول شیخ، عبدالمجید،محمدعلی، خان محمد،مولابخش، حسین علی، عبدالرزاق، خان محمد، حاکم علی، فاروق باباقلندری، نسیم حیدرآبادی، زاہد آرائیں،باباسلیم آرائیںودیگربھی شرکت کریں گے۔