گلشن اقبال پارک کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر گزشتہ روز بند کردیا گیا

بدھ 1 فروری 2017 22:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2017ء) گلشن اقبال پارک کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر گزشتہ روز بند کردیا گیا ہے۔ گلشن اقبال پارک کی انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی انتظامات مکمل ہونے پر پارک کو معمول کے مطابق کھول دیا جائے گا۔ گلشن اقبال پارک کی انتظامیہ نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارک میں آنے والے مردوں کی نسبت خواتین اور بچوںکی تعداد کہیں زیادہ ہوتی ہے اور خواتین کو چیک کرنے کے لئے پارک کے گیسٹ پر خاتون سکیورٹی گارڈز موجود نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

پارک کے تمام گیٹس پر مرد سکیورٹی گارڈ کے ساتھ ساتھ خاتون سکیورٹی گارڈز کو بھی تعینات کیا جائے گا۔ سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے لئے خواتین سکیورٹی گارڈ کی تعیناتی تک پارک کو بند رکھا جائے گا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز حساس اداروں نے دریائے راوی کے قریب گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 14سالہ خودکش کو خودکش جیکٹ سمیت گرفتار کیا ہے جس نے سکول یونیفارم پہنا ہوا تھا سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مکمل انتظامات ہونے تک گلشن اقبال پارک کو بند کیا گیا ہے۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :