حکمرانوں کاجھوٹ کاپہاڑ بھی انہیں بچاسکتا:اشرف بھٹی

احتساب کاسیلاب پاناما لیگ کواپنے ساتھ بہا لے جائے گا،پی پی پی رہنماء

بدھ 1 فروری 2017 22:52

حکمرانوں کاجھوٹ کاپہاڑ بھی انہیں بچاسکتا:اشرف بھٹی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کاجھوٹ کاپہاڑ بھی انہیں بچاسکتا۔دوسروں کیخلاف دشنام طرازی کرنے والے نام نہاد شریف قدرت کی گرفت میں آگئے ہیں۔وفاقی اورپنجاب کے صوبائی وزراء کوحکمران خاندان کی خوشامد اورچاپلوسی کرنے جبکہ ان کے سیاسی مخالفیں کوگالیاں دینے کی تنخواہ ملتی ہے۔

پاکستان کے حق میں کلمہ تک کہناانہیں گوارہ نہیں ۔احتساب کاسیلاب پاناما لیگ کواپنے ساتھ بہا لے جائے گا۔سرکس کے شیر معمولی سے بیرونی دبائو پرڈھیرہوجاتے ہیں۔وہ بلھے شاہ روڈ پرایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمد اشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پاکستان کی داخلی خودمختاری کی حفاظت کرنا ان کے بس کی بات نہیں۔

(جاری ہے)

پاناما لیک والے معاملے میں بھی حکمرانوں اوران کے وفادار وزیروں کارویہ ''ایک توچوری اوپرسے سینہ زوری ''کے زمرے میں آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران خاندان کے گیت گانے والے وفاقی وصوبائی وزراء کی کارکردگی کاجائزہ لیا جائے تومایوسی کے سواکچھ ہاتھ نہیں آئے گا،ان میں سے زیادہ تروزیر ''کام کے ہیں نہ کاج کے بس دشمن اناج کے ہیں''۔پاناما لیک میں حکمران خاندان نے اپنے حق میں اب تک جوبھی شواہد پیش کئے ان میں کوئی دم نہیں ،وزیروں کی بیجا تنقید یاقطری تدبیر پاناما لیگ کے کسی کام نہیں آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ احتساب کاتیرکمان سے نکل گیا ہے ،سرکس کے شیر عنقریب ڈھیرہوجائیں گے اورپاکستانیوں کاپیسہ آف شورکمپنیوں سے پاکستان واپس آجائے گا۔

متعلقہ عنوان :