کینیڈا میں مسجد پر حملہ ٹرمپ ازم کا شاخسانہ ہے‘ ریاض حسین شاہ

بدھ 1 فروری 2017 22:52

کینیڈا میں مسجد پر حملہ ٹرمپ ازم کا شاخسانہ ہے‘  ریاض حسین شاہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2017ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ کینیڈا میں مسجد پر حملہ ٹرمپ ازم کا شاخسانہ ہے۔ کفر و اسلام کی جنگ کافیصلہ کن مرحلہ آنے والا ہے۔ امت کو طاغوت و استعمار سے مقابلہ کیلئے صف بندی کر نی چاہیئے۔ مسلم امہ کو حقیقی لیڈر شپ کی ضرورت ہے۔او آئی سی اور عرب لیگ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

عالمی برادری ٹرمپ کو دنیا کا دوسرا ہٹلر نہ بننے دے۔ ٹرمپ کی نئی امیگریشن پالیسی متعصبانہ اور اسلام دشمنی پر مبنی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ طارق مجاہد جہلمی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے برطانوی علماء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیر سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ مسلم امہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے۔

(جاری ہے)

مغرب میں تبلیغ کیلئے صوفیاء کے طرز ِ تبلیغ کو اپنانے کی ضرورت ہے۔

مغرب میں چرچوں کی فروخت اور مساجد میں اضافہ اسلام کی بڑھتی مقبولیت کا ثبوت ہے۔ اسلام دشمن طاقتیں اسلام کی بڑھتی مقبولیت سے خائف ہیں۔ عالمگیر غلبہ اسلام کی منزل قریب ہے۔ مسلم حکمران اسلام دشمن قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ عالم اسلام کو دلیر اور صاحب بصیرت قیادت کی ضرورت ہے۔ مغرب اور امریکہ اسلام فوبیا میں مبتلا ہیں۔ امریکہ و کینیڈا میں مساجد پر حملے انتہا پسندی کی بد ترین مثال ہیں۔گستاخ بلاگرز کو گرفتار کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے۔شعائر اسلام کا مذاق اڑانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔