Live Updates

عمران خان ، شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین ودیگر کی برنا کے سالانہ انتخابات میں کامیاب عہدیداران کو مبارکباد

بدھ 1 فروری 2017 22:51

عمران خان ، شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین ودیگر کی برنا کے سالانہ انتخابات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان ، شاہ محمود قریشی ، جہانگیر خان ترین ، ا عجاز احمدچوہدری ،چوہدری محمد سرور،عبدالعلیم خان ، شعیب صدیقی ، غلام محی الدین دیوان ، ثوبیہ کمال خان،شبیر سیال ، فیاض بھٹی ، رانا عبدالسمیع اوراشتیاق ملک نے پنجاب یونین آف جنرنلسٹس (برنا ) کے سالانہ انتخابات میں کامیابی پر صدر فہیم گو ہر بٹ ، جنر ل سیکرٹری آفتاب حسن ، نائب صدر خرم پاشاہ، ایس بابر وسیم ، جوائنٹ سیکر ٹری حنیف عاصم ، احمد قریشی ، خزانچی عطا چوہان سمیت دیگر ممبران کو د لی مبارکبادپیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کے نو منتخب عہدیداران صحافی برادی کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تما م کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے اور صحافی برادی کے اعتماد پر پورا اتریں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات