وفاقی پولیس کی منشیات اور شراب فروشوںسمیت جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی ،14ملزمان گرفتار

بدھ 1 فروری 2017 22:41

وفاقی پولیس کی منشیات اور شراب فروشوںسمیت جرائم پیشہ افراد کیخلاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2017ء) وفاقی دار الحکومت میں ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایت پر منشیات اور شراب فروشوںسمیت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی مزید کر دی گئی ، مختلف تھانوں کی حدود سی14ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی3کلو 297گر ام چرس ، 200بو تلیں اور 155لیٹر کھلی شراب ، ایک کلا شنکو ف،05 پسٹل معہ ایمو نیشن اورہیر وئن بر آمد کرکے مقدما ت درج کر لیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی آ پر یشنز نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ جر ائم کی روک تھام کے لئے پٹر ولنگ کوبھی موثر بنا یا جا ئے۔تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی ساجد کیانی کی ہدایت پر ایس پی صدر زون ذیشان حیدر نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے لئے تھا نہ شالیمار پویس کے ایس ایچ او انسپکٹر کفایت الہ ،تھانہ کراچی کمپنی پولیس کے ایس ایچ او مبارک علی ،شمس اکبر سب انسپکٹر ،رضا سلیم ،توقیر عباس ، حامد شاہ اور ساجد خان ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیمیں تشکیل دی پو لیس نے میرا بیری کے علاقے میں ریڈ کر کے شراب فروش غلام قادر ولد رب نواز قوم اعوان اور راجہ ظہیر ولد راجہ مطلوب کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 200بو تلیں شراب اور 150لیٹر کھلی شراب بر آمد کرلی،پو لیس نے سیکٹرجی ایٹ فور اور سیکٹر جی نائن مرکز میں چار منشیات فروشوں الیاس مسیح ،محمد سعید ، شہزاد مسیح اور بابر مسیح کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو کلونو سو چالیس گرام چرس بر آمد کر کے مقدمات درج کر لئے ، تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس کے محمد ارشاد اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم وقار یو سف کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 5لیٹر کھلی شراب بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

سی آئی اے پولیس کے محمد اعظم اے ایس آئی نے دوران گشت دو ملزمان ایلو ن مسیح اور عدنا ن مسیح کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 140گر ام ہیر وئن اور پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ شہزادٹا ئون پولیس کے نے گرفتار ملزم عابد بٹ کے انکشاف ونشا ند ہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلی۔ تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کے محمد اکر م سب انسپکٹر نے گرفتار ملزم عقیل احمد اور روشن خا ن کے انکشاف و نشا ند ہی پر ایک عدد کلا شنکو ف معہ 100روند ، دو عدد میگزین ، ایک عدد پسٹل 9mmمعہ 30روند معہ دو عدد میگزین بر آمد کرلیں۔

تھا نہ آ بپا رہ پولیس کے محمد اسلم سب انسپکٹر نے دوان گشت ملزم علی حیدر کو گرفتار کرکے اس سے 257گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ رمنا پولیس کے منشاء حسین سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم Olajide کو گرفتار کرکے 75گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے تمام پولیس افسران کو کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کا رروائیوں کو مزید تیز کیا جا ئے ۔

جر ائم پیشہ عنا صر کے ساتھ آہنی ہا تھو ں سے نمٹا جا ئے ۔اس میں کسی قسم کی غفلت یا لا پر واہی بر داشت نہیں کیا جا ئے گی ۔ انہو ں نے کہا کہ داخلی و خا رجی راستو ں پر چیکنگ سخت کی جا ئے، اسی طر ح پٹر ولنگ کو بھی مو ثر بنا یا جا ئے۔

متعلقہ عنوان :