Live Updates

حنیف عباسی نے عمران خان کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کے لئے سپریم کور ٹ میں نئی متفرق درخواست دائر کر دی

بدھ 1 فروری 2017 22:28

حنیف عباسی نے عمران خان کے خلاف  مقدمے کی جلد سماعت کے لئے سپریم کور ..
اسلام آباد ۔ یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حنیف عباسی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے مقدمے کی جلد سماعت کے لئے سپریم کور ٹ میں نئی متفرق درخواست دائر کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کونئی درخواست محمد اکرم شیخ ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 30 نومبر2016 ء کی ان کی درخواست کی سماعت ہوئی تھی جس کے بعد میری اس درخواست کی دوبارہ سماعت نہیں ہو سکی ،ان کاکہنا تھاکہ میری درخواست پا نامہ کے حوالے سے مرکزی مقدمہ کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے اس لئے میری درخواست کے حوالے سے مقدمہ لارجر بینچ میں سماعت کیلئے لگایا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات