سندھ اسمبلی اجلاس : پیپلز پارٹی کے ایک طویل عرصے سے بیرون ملک مقیم دو ارکان اسمبلی شرجیل انعام میمن اور سید اویس مظفر ٹپی کی رخصت کی درخواستیں منظور

بدھ 1 فروری 2017 21:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2017ء) سندھ اسمبلی نے بدھ کو اپنے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے ایک طویل عرصے سے بیرون ملک مقیم دو ارکان اسمبلی شرجیل انعام میمن اور سید اویس مظفر ٹپی کی رخصت کی درخواستوں کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

ان کی رخصت کی درخواستیں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے پیش کی گئی تھیں ۔ شرجیل انعام میمن کی جانب سے استدعا کی گئی کہ وہ بیرون ملک علاج کرا رہے ہیں ۔ اس لیے رواں سیشن کے لیے ان کی رخصت منظور کر لی جائے جبکہ اویس مظفر ٹپی کی درخواست میں صرف اتنا بتایا گیا کہ وہ بیرون ملک ہیں اور ان کی رخصت کی درخواست منظور کر لی جائے ۔