وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی ملاقات

صوبے کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت

بدھ 1 فروری 2017 21:48

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی ملاقات
اسلام آباد ۔ یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

وفاقی اور صوبائی حکومت کی مشترکہ کاوش سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے اور حکومتی اداروں پر عوام کا اعتماد بہت حد تک بحال ہوا ہے۔ مسلم لیگ ن کا ایجنڈا امن اور ترقی ہے۔ ترقی کے اس سفر کو بدامنی اور انتشار کی سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جائے گا۔