سندھ انوائرومینٹل پروٹیکشن ایکٹ2014کی خلاف ورزی اورآلودگی ٖ پھیلانے پرمتعددکارخانے بند

بدھ 1 فروری 2017 21:48

حیدرآباد۔یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء) ادارہ ماحولیات سندھ کے ریجنل آفس حیدرآباد کی ٹیم نے سائٹ ایریا کوٹری میں کارروائی کرتے ہوئے سندھ انوائرومینٹل پروٹیکشن ایکٹ2014کی خلاف ورزی کرنے اورآلودگی ٖ پھیلانے پرعائشہ سالوینٹ پلانٹ ،پاور ٹیک انڈسٹریز، شبیر ٹیکسٹائل مل ٹرانسفارمرمنیو فیکچرر اور آغار ٹیکسٹائل مل کا پیداواری عمل بند کر دیا ہے ریجنل آفس حیدرآباد کی ٹیم کے مطابق مذکورہ فیکٹریوں اور ملوں کو انوائرومینٹل پروٹیکشن آرڈر بھیجنے کے باوجود بھی انہوں نے ا س پر عمل نہیں کیاجس کے باعث ان ملوں اور فیکٹریوںسے نکلنے والے مضرصحت گیس ،مٹی اور آلودہ پانی سے انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیںاور پیڑ پودے اور جانور بھی ان کا شکار ہو رہے ہیںاس موقع پر ملوں اور فیکٹریوں کے مالکان کو تنبیہ کی گئی کہ وہ انوائرمینٹل ایکٹ 2014 پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قا نون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :