سرگودہا، معمولی جھگڑے پر نوجوان نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے اپنے کلاس فیلو کو اغواء کر کے قتل کر دیا

بدھ 1 فروری 2017 21:29

سرگودہا، معمولی جھگڑے پر نوجوان نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے اپنے کلاس ..
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2017ء) معمولی جھگڑے پر نوجوان نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے نوکری کا جھانسہ دے کر کلاس فیلو نوجوان کو اغواء کر کے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے علاقہ نور پور کھوکھراں کے رہائشی 19سالہ محمد وقاص کو 6ماہ قبل اس کے کلاس فیلو سوار خان نے جبار،شوکت،لیاقت وغیرہ سمیت سات ساتھیوں کی مدد سے نوکری دلوانے کے بہانے ساتھ لے گئے اور اس دوران ہر ماہ اس کے والد محمد یسیٰن سے اس خرچے کے لیے رقم بٹورتا رہا۔

مغوی کے والد نے شبہ ہونے پر اسے اپنے بیٹے سے ملانے کو کہا تو وہ انکاری ہو گیا جس پر محمد یسیٰن کے بیان پر پولیس تھانہ ساہیوال نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جس میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ملزم سوار خان کا واقعہ سے قبل جھگڑا ہو جس کی بنا پر محمد وقاص کو اغواء کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :