وزیر اعظم کے نیشنل انٹرن شپ پروگرام سے نوجوان انجینئرز کیلئے بین الاقوامی روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہو گا،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

بدھ 1 فروری 2017 21:24

وزیر اعظم کے نیشنل انٹرن شپ پروگرام سے نوجوان انجینئرز کیلئے بین الاقوامی ..
اسلام آباد ۔ یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ انجینئرز ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔وزیر اعظم کے نیشنل انٹرن شپ پروگرام کے تحت نہ صرف ملک میں نوجوان انجینئرز کیلئے بین الاقوامی روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہو گا بلکہ ینگ انجینئرز کیلئے انٹرن شپ الائونس پر بھی نظر ثانی کی جائیگی۔

یہ باتیں انہوں نے بدھ کو یہاں پی ایم یوتھ ٹریننگ سکیم کے تحت ینگ انجینئرز کیلئے انٹرن شپ سے متعلق بریفنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔قبل ازیں چیئر مین پی ای سی پی انجینئر جاوید سلیم نے وفاقی وزیر کو ایم یوتھ ٹریننگ سکیم کے تحت ینگ انجینئرز کیلئے انٹرن شپ سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر وفاقی کو تیار کردہ سفارشات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا جو وزیر اعظم نواز شریف کو پیش کی جائینگی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے تجاویز کو سراہا اور کہا کہ انجینئرز ہمارا قومی اثاثہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ تجاویز کی روشنی میں نوجوان انجینئرز کیلئے بین الاقوامی روزگار کو مواقعوں میں اضافہ ہو گا بلکہ ینگ انجینئر کیلئے انٹرن شپ الاونس پر بھی نظر ثانی کی جائیگی۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کی بہتری اور فلا ح و بہبود کیلئے کام کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔