ڈویژنل افسران سمیت دیگر افسران وقتافوقتا مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کے معیار کو چیک کریں ‘محمد جاوید انور
دورانِ سفر وائی فائی کی سہولت پاکستان ریلویز نے پی ٹی سی ایل سے حاصل کی ہوئی ہے، ملک بھر میں پاکستان ریلویز کے سسٹم پر پی ٹی سی ایل کی کوریج 100فی صد نہیں ہے جس کی وجہ سے بعض علاقوں میں دورانِ سفر مسافروں کو شکایات کا سامنا ہے ‘چیف ایگزیکٹو آفیسر
بدھ 1 فروری 2017 21:24
(جاری ہے)
اس سلسلے میں پی ٹی سی ایل حکام کو اپنے نیٹ ورک کو بہتر بنانے کیلئے کہا گیا ہے۔ مسافروں کو بہتر سفری سہولیات سے متعلق انفارمیشن پہنچانے کیلئے ڈائریکٹر آئی ٹی کو ہدایات جاری کی گئیں کہ کال سینٹر اور پبلک ایڈریس سسٹم کے پراجیکٹ کو تیزی سے مکمل کیاجائے۔
یہ بھی ہدایت کی گئی کہ دورانِ سفر جن ٹرینوں میں ٹیلیویژن پروگرام کی سہولت میسر ہے ان کے معیار کو بہتر بنایا جائے ، بہترین انتخاب کی مناسب کولیکشن رکھی جائے تاکہ جانے اور آنے والی ٹرینوں میں مختلف پروگرام چلائے جاسکیں۔ پاکستان ریلویز کی ورکشاپس میں کام کو جاری و ساری رکھنے کے حوالے سے چیف کنٹرولر آف پرچیز کو محمد جاوید انور چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ہدایات جاری کیں کہ پاکستان ریلویز کی مختلف ڈویژنوں کے جن یونٹس میں ضروری اشیا درکار ہوں ان کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ورکشاپس میں کام متاثر نہ ہو۔ بڑے ریلوے اسٹیشنوں کے یارڈز میں پرانی و خستہ حال کوچز کو مناسب ریٹ پر فروخت کر کے جگہ خالی کروائی جائے۔ اس سلسلہ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر نے چیف کنٹرولر آف سٹورز کو ہدایات دیں کہ اب چونکہ اسکریپ کا ریٹ ماضی کی نسبت قدرے بہتر ہے لہذا اچھے داموں پرکنڈم شدہ گاڑیاں فروخت کر کے محکمے کو فائدہ پہنچایا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک مقصودالنبی، ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر ہمایوں رشید، چیف مارکیٹنگ منیجر عبدالحمید رازی، چیف کنٹرولر آف سٹورز اعظم غفور، چیف کنٹرولر آف پرچیز میر بادشاہ اور ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی فہد رحمن سمیت ریلوے کے دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.