فیض اللہ فراق مہدی شاہ سے مناظرے کرنے سے پہلے ہم سے مناظرہ کریں ، بشارت جمالی ،طالب استوری

بدھ 1 فروری 2017 21:11

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی سب ڈویژن سکردو کے صدر بشارت جمالی اور جنرل سیکرٹری طالب استوری نے کہا ہے کہ فیض اللہ فراق مہدی شاہ سے مناظرے کرنے سے پہلے ہم سے مناظرہ کریں ، فیض اللہ فراق اپنی نوکری بچانے اور اپنے آقا حفیظ الرحمن کی خوش آمد کرنے میں لگے ہوئے ہیں ، فیض اللہ کس کھیت کی مولی ہیں ہم خوب جانتے ہیں کل تک قوم پرستی کا روپ دھار کر لوگوں کو بے وقوف بنانے والا آج کس منہ سے مہدی شاہ سے مناظرے کی بات کرتا ہے ، وہ مہدی کے لیول کے نہیں ، وہ مہدی شاہ پر تنقید کر کے اپنا قد کاٹھ بڑھانا چاہتا ہے فیض اللہ فراق جیسے لوگ سیاست اور صحافت پر دھبہ ہیں گلگت بلتستان کے اخبارات کو نوٹس جاری کرنے کا ماسٹر مائنڈ بھی یہی شخص ہے ، مہدی شاہ کے دور میں اخبارات مکمل طور پر آزاد تھے اور حکومت پر شدید تنقید کے باوجود بھی کبھی کسی اخبار کو تنگ نہیں کیا گیا ، لیکن ن لیگ آمریت کی پیدوار ہونے کا ثبوت دینے ہوئے میڈیا پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے ، ن لیگ کے تمام کالے کرتوت ااب عوام کے سامنے آ چکے ہیں وہ اپنے کالے کرتوں سے عوام کو بے خبر رکھنے کے لیے میڈیا پر قدغن لگانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں پیپلزپارٹی صحافت اور سیاست کو لازم و ملزم سمجھتی ہے اور اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے ، فیض اللہ فراق حفیظ کے چیلے بنے ہوئے ہیں اور حفیظ کی جی حضوری کو ہی سیاست مانتے ہیں ، وہ حفیظ کو اب اپنا آقا ماننا شروع ہو گئے ہیں انہیں کیا معلوم کہ مہدی شاہ کیا ہے ، مہدی شاہ تو دور کی بات ہے فراق پہلے پیپلزپارٹی کے ایک ادنی ٰ سے ورکر سے مناظرہ جیت کریں ، ہمیںلگتا ہے کہ حفیظ فراق کو مہدی شاہ کے خلاف بیانات دینے کے لیے ہی تنخواہ دیتے ہیں ، اس کے علاوہ تو ان کا کوئی اور کام دیکھائی نہیں دیتا ، مہدی شاہ کے خلاف منفی پروپگنڈہ کرنے کا سلسلہ فوری ترک کر لیا جائے بصورت دیگر ہم منہ کھولیں تو انہیں چھپنے کی جگہ تک نہیں ملے گی ،

متعلقہ عنوان :