سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ کا پی ٹی آئی رہنما تقی اخوندزادہ کے والد کے انتقال پر اظہارافسوس

بدھ 1 فروری 2017 21:06

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2017ء) سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے پی ٹی آئی کے صوبائی ترجمان تقی اخوندزادہ کے والد اخون احمد کے انتقال پر گہرے دکھ او ر رنج کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے انہوں نے کہا کہ اخون احمد ایک اچھے انسان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے سماجی خدمت گار بھی تھے انکی سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گے ، مرحوم کی موت سے جوخلا پیدا ہوا ہے اُسے پورا کرنے میں وقت لگے گا ، مرحوم کی موت سے علاقہ ایک اچھے اور ملنسار اور سماجی خدمت سے محروم ہو گیا ، اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ، مصیبت کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، انہوں نے کہا کہ ان کی موت سے علاقے کی فضا سوگوار ہے ، مصبیت کی اس گھڑی میں لواحقین خود کو تنہا نہ سمجھیں مصیبت کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے اور مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عنایت فرما ئے ۔

متعلقہ عنوان :