Live Updates

نوازشریف کوپاکستان کاٹرمپ کہاجاسکتاہے،عمران خان

ٹرمپ بزنس کرتاہےجورشتےداروں کولیکرآیا،نوازشریف بھی یہی کرتےہیں،پاکستان پرامریکی ویزاپابندی کی بات دل کی آوازتھی،جوایک دم زبان پرآئی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 1 فروری 2017 20:07

نوازشریف کوپاکستان کاٹرمپ کہاجاسکتاہے،عمران خان

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم فروری2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو پاکستان کا ٹرمپ کہا جاسکتا ہے،ٹرمپ بزنس کرتا ہے،رشتے داروں کو لیکرآیا، نوازشریف بھی یہی کرتےہیں۔ انہوں نے آج نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام کے لیے اسٹینڈ نہیں لے سکتے تو پارلیمنٹ کا کیا فائدہ ؟ اس اسمبلی کو بند کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو پاکستان کاٹرمپ کہا جاسکتا ہے۔ ٹرمپ بھی بزنس کرتا ہےرشتے داروں کو لیکرآیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامریکی ویزاپابندی کی بات جلسے میں کی تھی۔ یہ میرےدل کی آوازتھی جو ایک دم زبان پرآئی۔ ٹرمپ کا فیصلہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے اس احمقانہ فیصلے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

پوری دنیا میں ڈونلڈٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خوف ہوتاہےکہ کہیں امریکا پابندی نہ لگائے۔ پاکستانی اپنےملک کو ٹھیک کرنےپرزور لگائیں۔ ہم نے ذہن بنایا ہوا ہے کہ قرضہ نہ ملاتو ملک نہیں چل سکےگا۔ ایران پرپابندیاں لگیں مگروہ کھڑا رہا،امریکا نے ایران کا کیا کردیا؟ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ واجپائی نےپاکستان سے دوستی کیلیےوہ اقدام اٹھائےجوکانگریس نے نہیں اٹھائے۔

مراعات یافتہ طبقہ باہرعلاج پرجتنا خرچ کرتا ہےاتنے میں ہرسال1شوکت خانم بن سکتاہے۔ مراعات یافتہ طبقہ باہر علاج پر ہر سال کروڑوں خرچ کرتا ہے۔ اتنے پیسوں میں ہر سال ایک شوکت خانم اسپتال بن سکتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو تھوڑا بہت پاکستان کا ٹرمپ کہہ سکتے ہیں۔ نوازشریف بھی ٹرمپ جیسی تھوڑی بہت حرکتیں کرتےہیں۔ پارلیمنٹ کو نوازشریف کا احتساب کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم فیصلہ کررہا ہے کہ کس قانون کے تحت اس کا احتساب ہوناچاہیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات