وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کو وزیراعظم یوتھ ٹریننگ سکیم کے تحت ینگ انجینئرز کی انٹرن شپ بارے بریفنگ

بدھ 1 فروری 2017 20:44

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کو وزیراعظم یوتھ ٹریننگ سکیم کے تحت ینگ ..
اسلام آباد ۔ یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کو وزیراعظم یوتھ ٹریننگ سکیم (پی ایم وائی ٹی ایس) کے تحت ینگ انجینئرز کی انٹرن شپ بارے بریفنگ دی گئی۔ پی ای سی کے چیئرمین انجینئر جاوید سلیم قریشی نے وفاقی وزیر کو بریف کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو پیش کی جانے والی سمری کیلئے تیار کی گئی سفارشات کی تفصیلات کے بارے میں بتایا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے اس سکیم کے مختلف پہلوئوں اور تجاویز کو سراہا اور کہا کہ انجینئرز ہماری قوم کا اثاثہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود اور ملازمتوں کے مواقع کی فراہمی سے انہیں سازگار ماحول دینے میں مدد ملے گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مجوزہ سفارشات سے نہ صرف بین الاقوامی سطح پر ملازمتوں کے مواقع میں اضافہ ہو گا بلکہ نوجوان انجینئر کی وزیراعظم کے نیشنل انٹرن شپ پروگرام کے تحت ملازمتوں میں بھی اضافہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

ان سفارشات کی روشنی میں نوجوان انجینئرز کے انٹرن شپ الائونس پر بھی نظرثانی ہو گی۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے عوام الناس کی بہتری کیلئے کام کرنے کا پختہ عزم اور تہیہ کر رکھا ہے اور ہم عوام کو ثمرات دیں گے۔ ان سفارشات سے ملک کے انجینئرز کو اپنے شعبہ میں آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔ رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری نان ایشوز اور بے بنیاد باتوں پر شور و غوغا کرتے رہیں جبکہ ہم محنت سے کام کرتے ہوئے قوم سے کئے گئے اپنے تمام وعدوں کو پورا کرکے عوام کو ثمرات پہنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :