وفاقی اور صوبائی حکومت کی مشترکہ کاوش سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے ،چوہدری نثار علی خان

مسلم لیگ ن کا ایجنڈا امن اور ترقی ہے، ترقی کے اس سفر کو بدامنی اور انتشار کی سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ

بدھ 1 فروری 2017 20:34

وفاقی اور صوبائی حکومت کی مشترکہ کاوش سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی مشترکہ کاوش سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے ،مسلم لیگ ن کا ایجنڈا امن اور ترقی ہے، ترقی کے اس سفر کو بدامنی اور انتشار کی سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جائے گا۔ وہ بدھ کو یہاں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ سے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی ملاقات کے موقع پر صوبے کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی مشترکہ کاوش سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے اور حکومتی اداروں پر عوام کا اعتماد بہت حد تک بحال ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ایجنڈا امن اور ترقی ہے۔ ترقی کے اس سفر کو بدامنی اور انتشار کی سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جائے گا۔