جاپان میں مقیم اوورسیز پاکستانی کو ادائیگی کروادی گئی،کمشنر اوپی سی

بدھ 1 فروری 2017 20:05

لاہور۔یکم فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء)اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی کوششوں سے جاپان میں مقیم اوورسیز پاکستانی کو3 کنال 5 مرلہ زمین کی منتقلی اور 2کروڑ32 لاکھ روپے کی ادائیگی کروادی گئی ہے،کمشنر اوپی سی افضال بھٹی نے تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ ہوکیڈو، جاپان میں مقیم جہانگیر احمد نے کمیشن کو شکایت درج کرائی کہ اس کے والد نے 2013 میں موضع رائے چند، ضلع چنیوٹ میں سات ایکٹرزمین فروخت کی، خریدار پارٹی نے قسطوں میں کچھ رقم کی ادائیگی کے بعد بقایا 2 کروڑ 32 لاکھ روپے ادا کرنے میں لیت ولعل سے کام لینا شروع کردیاہے، ان کی رقم واپس دلائی جائے،افضال بھٹی نے بتایاکہ اس شکایت کو ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی(ڈی او پی سی) چنیوٹ کو ریفر کیاگیا جس کی کوششوں سے شکایت کنندہ کو خریدارپارٹی سے 2 کروڑ32 لاکھ روپے اور3کنال5 مرلہ زمین واپس دلادی گئی ہے، جہانگیر احمد نے رقم اور اراضی کی واپسی میں مد د فراہم کرنے پر اوپی سی اور ڈی او پی سی چنیوٹ کا خصوصی شکریہ اداکیاہے،افضال بھٹی نے بتایا کہ اوپی سی سمندر پار مقیم افراد کے مسائل کے حل کیلئے سر گرم عمل ہے اور ابتک موصول ہونے والی شکایات میں سے 50 فیصد حل کی جاچکی ہیں۔