پاکستان اور آزاد کشمیر کے محکوم عوام آج بھی پیپلز پارٹی کو اپنی طاقت اور نجات کا ذریعہ سمجھتے ہیں ‘قائد جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محتر مہ بے نظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف کی بات چیت

بدھ 1 فروری 2017 17:49

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2017ء) سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے محکوم عوام آج بھی پیپلز پارٹی کو اپنی طاقت اور نجات کا زریعہ سمجھتے ہیں قائد جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محتر مہ بے نظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ‘ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت پر یقین رکھا اور جمہوریت کی کامیابی کیلئے قر بانی دی۔

پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائیں گئے قائد جمہوریت شہید ذوالفقار علی بھٹونے کشمیر کی آزادی کیلئے ہزاروں سال تک جنگ لڑ نے کا عز م کیا اور اسی مشن کو لے کر آج پیپلز پارٹی اپنی منزل کی جانب روادوں ہے بھارت کشمیر یوں کی نسل کشی کر کے اپنا ناجائز قبضہ جمانے میں مصروف ہے کشمیریوں کی دی گئی قر بانیاں رائیگاں نہیں جائیں گئیں آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے بھارتی سامراج کشمیریوں سے ان کا پیدائشی حق خودرادیت نہیں چھین سکتا آزادی کشمیریوں کو مل کر رہے گئی پیپلز پارٹی شہداء کی قر بانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چودھری محمد اشرف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بین اقوامی سطح پر پہنچ چکا ہے اور دنیا میں مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میںجاری ظلم وبربریت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لے ۔انہوںنے کہا کہ اقوام عالم کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت دلوانے کیلئے اپنا کردارادا کرئے ۔ جب تک مقبوضہ کشمیربھارت کے چنگل سے آزادنہیں ہوجاتا اس وقت تک جموںو کشمیر کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑاجائے گا۔