حضرو کے شہریوں کا دیرینہ مسئلہ حل، وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے قبرستان کی اراضی کیلئے 2کروڑ روپے فراہم کر دئیے

بدھ 1 فروری 2017 16:47

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2017ء)وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے حضرو کے شہریوں کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا، قبرستان کی اراضی کیلئے دو کروڑ روپے کی فراہمی، کمشنر راولپنڈی نے اسسٹنٹ کمشنر حضرو اویس منظور تارڑ کو اراضی کی تلاش کیلئے احکامات جاری کر دئیے، مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں اور کونسلران کی مشاورت سے قبرستان اراضی خرید ی جائے گی، ڈاکٹر اشرف بٹ، رئیس ڈار ، حاجی شیراز خان، ملک اجمل خان، طلال بٹ، حاجی احسان خان ،رفیق بھولا، سعید الرحمن سمیت پورے ڈار گروپ اور حضرو کے شہریوں کا وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد سے اظہار تشکر، تفصیلات کے مطابق حضرو شہر میںگزشتہ کئی سالوں سے قبرستان کی زمین ختم ہو چکی ہے جس وجہ سے شہریوں کو اپنے عزیز و اقارب کو دفنانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، اس حوالہ سے بلدیاتی الیکشن میں ایک گروپ کی جانب سے جیت کر قبرستان کی اراضی فراہم کرنے کا کئی بار اعلان اور وعدہ کیا گیا تھا جو جیتنے کے باوجود تاحال اس انتخابی وعدہ و اعلان پر عمل نہ ہو سکاہے تاہم لیگی رہنما ڈاکٹر اشرف بٹ کی رہنمائی میں ڈار گروپ کے ایک وفد بشمول ڈاکٹر اشرف بٹ، رئیس ڈار، حاجی اجمل خان ، حاجی شیراز خان، طلال بٹ، حاجی احسان خان، افتخار ڈار ، سعید الرحمن ،رفیق بھولا پر مشتمل وفد نے عملی اقدامات کیلئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد سے ملاقات کی اور ان کے سامنے قبرستان کا مسئلہ رکھا جس پر شیخ آفتاب احمد نے فوری طور پر فنڈز کی منظوری کے احکامات جاری کئے اور دو کروڑ روپے کی خطیر رقم قبرستان کیلئے وقف کی، یہ رقم کمشنر راولپنڈی کو منتقل ہو چکی ہے ، اس سلسلہ میں اے سی حضرو اویس تارڑ کے تعاون سے مسلم لیگ (ن) کے مذکورہ رہنما و کونسلران جگہ مختص کرنے کیلئے کوشاں ہے ، ڈاکٹر اشرف بٹ نے سینئر صحافی نثار علی خان سے گفتگو میں بتایا کہ بہت جلد اس اراضی کا بندوبست کر دیا جائے گا، حضرو کے شہریوں کیلئے اس تحفہ پر ڈاکٹر اشرف بٹ، رئیس ڈار، حاجی اجمل خان ، حاجی شیراز خان، طلال بٹ، حاجی احسان خان، افتخار ڈار ، سعید الرحمن ،رفیق بھولا، پورے ڈار گروپ اور حضرو کے تمام شہریوں نے شیخ آفتاب احمد کا شکریہ ادا کیا ہے۔