لاہور: راوی پُل کے قریب دو خودکش بچے گرفتار، خود کش جیکٹس برآمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 فروری 2017 15:46

لاہور: راوی پُل کے قریب دو خودکش بچے گرفتار، خود کش جیکٹس برآمد

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم فروری 2017ء): لاہور میں راوی پُل کے قریب سے دو بچوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار کیے گئے بچوں سے خود کُش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ بچے قلعہ گُجر سنگھ اور ریلوے اسٹیشن کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ پولیس نے خود کُش جیکٹس اور بارودی مواد کو قبضے میں لیکر زیر حراست بچوں سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔