قطری شہزادے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف کی ایک اور مہربانی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 فروری 2017 15:33

قطری شہزادے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف کی ایک اور مہربانی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم فروری 2017ء) :قطری شہزادے کےلیے وزیر اعظم نواز شریف کی ایک اور مہربانی منظر عام پر آگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے قطری شہزادے کو خصوصی نسل کا ایک گھوڑا تحفے میں بھجوادیا گیا ہے۔گھوڑا سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے پاکستان سے قطر بھجوایا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کو پاکستان کی جانب سے قطری حکام کو سی ون تھرٹی طیارے کی کلئیرنس کے لیے لکھا گیا خط موصول ہوگیا ہے۔

خط میں سی ون تھرٹی طیارے کی کلئیرنس مانگی گئی ہے جبکہ خط میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ یہ گھوڑا قطری شہزادے کے لیے تحفہ ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی قطری شہزادے کے لیے گاڑی بھجوائی گئی تھی جبکہ حال ہی میں قطری شہزادوں کو پاکستان میں نایاب پرندے تلور کے شکار کی خصوصی اجازت دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :