ٹیکسلا کی حدود میں واقع شہنشاہ ہند شہاب الدین غوری کی بنائی ہوئی ایک ہزار سال قدیم مسجد عدم توجہی کی وجہ سے زمین بوس ہوگئی

بدھ 1 فروری 2017 16:15

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء) انجمن تاریخ و آثار شناسی کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا ہے کہ ٹیکسلا کی حدود میں واقع شہنشاہ ہند شہاب الدین غوری کی بنائی ہوئی ایک ہزار قدیم مسجد عدم توجہی کی وجہ سے زمین بوس ہوگئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس بات کا علم گزشتہ روز حضرت شاہ اللہ دتہ ثقافتی کاررواں میں ہوا اور کانفرنس کے تمام شرکاء نے اس پر نہایت افسوس کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ انجمن تاریخ و آثار شناسی گزشتہ دس سالوں سے مسلسل وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی توجہ اس امر کی طرف مبذول کرارہی تھی کہ اس تاریخی مسجد کو محفوظ کیا جائے مگر متعلقہ محکموں نے اس پر توجہ نہیں دی اور ایک قیمتی تاریخی اثاثہ منہدم ہوگیا۔

ڈاکٹر غضنفر مہدی نے متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :