یوکرائن میں پرتشدد جھڑپیں،تازہ واقعات میں 13افرادہلاک

بحران کے باعث ہزاروں افرادبجلی سے محروم،یوکرائن میں فائر بندی پر عمل کیا جائے، سلامتی کونسل کا مطالبہ

بدھ 1 فروری 2017 15:23

نیویارک/کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2017ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرائن میں سیزفائر معاہدے پر فوری مکمل عمل درآمد پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرائنی حکام نے بتایا کہ مشرقی یوکرائن میںرونما ہونے والے مختلف پرتشدد واقعات میں تیرہ افراد مارے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس بحران کے سبب شدید سردی کے موسم میں متاثرہ علاقے میں ہزاروں افراد بجلی کی فراہمی سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔ ان حالات میں بہتری کے لیے سلامتی کونسل نے زور دیا کہ یوکرائنی دستے اور روس نواز باغی فوری طور پر فائر بندی وقفے پر عملدرآمد شروع کریں۔

متعلقہ عنوان :