پاکستان کا جغرافیائی محل و قوع اسے مواقع سے بھرپور مارکیٹ بناتا ہے- سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔وزیراعظم نواز شریف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 1 فروری 2017 15:11

پاکستان کا جغرافیائی محل و قوع اسے مواقع سے بھرپور مارکیٹ بناتا ہے- ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری۔2017ء) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا جغرافیائی محل و قوع اسے مواقع سے بھرپور مارکیٹ بناتا ہے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔وزیراعظم نواز شریف سے ہالینڈ کی کمپنی رائل فرائز لینڈ کے سی ای او نے ملاقات کی-اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کا جغرافیائی محل و قوع اسے مواقع سے بھرپور مارکیٹ بناتا ہے، پاکستان ایشیا کے لیے تجارتی، توانائی اور ٹرانسپورٹ کوریڈور بننے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ حکومت سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر لوگوں پر مشتمل ہے جب کہ پاکستان چار موسموں، زرخیز زمین اور قدرتی وسائل کے باعث خوش قسمت ملک ہے اور حکومت نے کاشتکاروں کو ریلیف دینے کے لیے کھاد پر سبسڈی بڑھا دی۔

(جاری ہے)

ہالینڈ کی کمپنی رائل فرائز لینڈ کے سی ای او رولف جوسٹن نے کہا کہ وسطی ایشیا ہماری کاروباری حکمت عملی میں بہت اہمیت رکھتا ہے، پاکستان ہمیں خطے میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کر رہا ہے اور چند سال میں 10 کروڑ ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری بھی کریں گے جب کہ پاکستان میں مڈل کلاس کی آمدن میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معیاری ڈیری مصنوعات کی ضرورت ہے، ہم ٹیکنالوجی اور سرمایہ لا کر پاکستان کی ضروریات پوری کریں گے اور پاکستان کو چند سال میں ڈیری مصنوعات برآمد کرنے والا ملک بنا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :