یوکرائن میں فائر بندی پر عمل کیا جائے، سلامتی کونسل کا مطالبہ

بدھ 1 فروری 2017 14:54

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2017ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرائن میں سیزفائر معاہدے پر فوری مکمل عمل درآمدکا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرائن میں سیزفائر معاہدے پر فوری مکمل عمل درآمدکا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

مشرقی یوکرائن میں گزشتہ تین دنوں کے دوران رونما ہونے والے مختلف پرتشدد واقعات میں تیرہ افراد مارے جا چکے ہیں۔ اس بحران کے سبب شدید سردی کے موسم میں متاثرہ علاقے میں ہزاروں افراد بجلی کی فراہمی سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔ ان حالات میں بہتری کے لیے سلامتی کونسل نے منگل کی زور دیا کہ یوکرائنی دستے اور روس نواز باغی فوری طور پر فائر بندی وقفے پر عملدرآمد شروع کریں۔

متعلقہ عنوان :