اسٹیل مل کے ملازمین کو تنخواہوں کے اجراء میں تقریباًدوماہ کی تاخیر ہے‘ستمبر16تک کی تنخواہوں کی ادائیگی کردی گئی ہے

وزیرصنعت وپیداوار غلام مرتضی خان جتوئی کا قومی اسمبلی اجلاس میں مزمل قریشی کے سوال کاتحریری جواب

بدھ 1 فروری 2017 14:47

اسٹیل مل کے ملازمین کو تنخواہوں کے اجراء میں تقریباًدوماہ کی تاخیر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2017ء) قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کو تنخواہوں کے اجراء میں تقریباًدوماہ کی تاخیر ہے،ستمبر16تک کی تنخواہوں کی ادائیگی کردی گئی ہے۔بدھ کو اس امر کااظہار وزیرصنعت وپیداوار غلام مرتضی خان جتوئی نے ۔

(جاری ہے)

مزمل قریشی کے سوال کے تحریری جواب میں کیا ہے۔وزیرصنعت پیداوار کے مطابق پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہوں کے اجراء کے اس ضمن میں وزارت صنعت و پیداوار نے نجکاری کمیشن کو ڈرافٹ سمری ارسال کی ہے،ضابطے کے مطابق نجکاری کمیشن کی طرف سے اس کی خزانہ ڈویژن سے منظوری کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فورمز پر پیش کرتاہے،حکومت تنخواہوں کے بروقت اجراء کے ضمن میں مسلسل کوششیں کر رہی ہے