سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرزسندھ سے رپورٹ طلب

بدھ 1 فروری 2017 13:28

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر آئی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرزسندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔بدھ کوسندھ ہائی کورٹ میں محمد زبیر اور دیگر لاپتہ افرادکے اہل خانہ کی جانب سے دائردرخواستوں کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

محمدزبیر اوردیگرلاپتہ افرادکے اہل خانہ کی جانب سے دائر کردہ درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ محمد زبیر اور دیگر کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا تھا لیکن ان کا تاحال پتہ نہیں ہے اور نہ ہی کسی عدالت میں پیش کیا گیا لہٰذا عدالت ان کی بازیابی کا حکم دے۔

عدالت نے درخواست گزار کا موقف سنے کے بعد محکمہ داخلہ ،آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے دوہفتوں میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :