سینیٹر رحمان ملک کی آ صف زردار ی سے ملا قات

ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور قومی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانیوں کی قربانیاں سب سے بڑھ کر ہیں، زرداری

بدھ 1 فروری 2017 12:50

سینیٹر رحمان ملک کی آ صف زردار ی سے ملا قات
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2017ء) سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے سینیٹر رحمان ملک کی ملاقات ۔ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور قومی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان یہ ملاقات بدھ کے روز لندن میں ہوئی جس میں ملک کو درپیش چیلنجز سے متعلق امور بھی زیر غور آئے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عالمگیر اتحاد کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے جس سے انسانیت کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں پاکستان کو بھی دہشتگردی کے ناسور کا سامنا ہے اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانیوں کی قربانیاں سب سے بڑھ کر ہیں تاہم موثر اقدامات ، مسلح افواج اور قوم کی قربانیوں کے باعث دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے لیکن اس ناسور سیمکمل چھٹکارا پانے کیلئے بین الاقوامی اتحاد کی اشد ضرورت ہے پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پارٹی کے شریک چیئرمین کے وژن اور کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی دوسری سیاسی جماعتوں ، قومی اداروں اور عوام کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ماضی کی طرح موثر انداز میں ادا کرے گی اور اس کے بڑھتے ہوئے خطرات کو مدنظر رکھ کر اس کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی اتحاد بنانے کیلئے دوسرے ممالک پر زور ڈالے گی