دو سرکاری ملازمین کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشا ف

سپیکر ایاز صادق نے وزارت صحت سے تفصیلی جواب ما نگ لیا

بدھ 1 فروری 2017 12:44

دو سرکاری ملازمین کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشا ف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2017ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری ہسپتال میں دو سرکاری ملازمین کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا پتہ چلا ہے جلد اس کا تفصیلی جائزہ لیا جائے بدھ کے روز اجلاس میں سپیکر نے وزارت صحت کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے تفصیلی جواب دیں جس پر پارلیمانی سیکرٹری صحت نے انہیں یقین دلایا کہ وہ اس صورتحال کی تفصیلات ایوان میں پیش کرینگے جے یو آئی کی ممبر اسمبلی نعیمہ کشور کی طرف سے اٹھائے گئے وقفہ سوالات میںوزارت صحت نے بتایا کہ اس حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں

متعلقہ عنوان :