اوباما کی جماعت ڈیموکریٹس سات مسلم ملکوں پر پابندی کیخلاف سراپا احتجاج

ڈیموکریٹ سینیٹرز کا حکم نامے کیخلاف سینیٹ میں پیش بل ریپبلکنز کے 27سینیٹرز نے مسترد کردیا

بدھ 1 فروری 2017 11:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2017ء) سات مسلم ملکوں کے شہریوں پر داخلے کی پابندی کیخلاف ڈیموکریٹس سراپا احتجاج ہیں، اوباما نے بھی پابندی کو متعصب قرار دے دیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں سپریم کورٹ کے باہرنعرے لگاتے ڈیموکریٹس رہنما اور سینیٹرز ٹرمپ حکم نامے کے خلاف گزشتہ تین روز سے مسلسل سراپا احتجاج ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیموکریٹ سینیٹرز کی جانب سے سفری پابندیوں کے حکم نامے کیخلاف سینیٹ میں بل لانے کی کوشش بھی کی گئی لیکن آئینی حق استعمال کرتے ہوئے ایک ریپبلکن سینیٹر نے 27سینیٹرز کے بل کو مسترد کردیا۔سابق ڈیموکریٹ صدر براک اوباما بھی چپ نہ رہ سکے اور صدارتی حکم نامے کو مذہبی تعصب پرمبنی فیصلہ قراردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :