امیگریشن پالیسی، ناراض امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکاروں کی تعداد ہزار سے زائد

ناراض اہلکاروں نے تارکین وطن افرد پر سفری پابندیوں سے متعلق صدر کے حکم نامے سے اختلافِ کیا ہے،وائٹ ہائوس

بدھ 1 فروری 2017 11:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2017ء) امریکی صدر ٹرمپ کی متنازع امیگریشن پالیسی سے ناراض امریکی محکمہ خارجہ کے اہل کاروں کی تعداد 1 ہزار سے زائد ہو گئی، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کے ترجمان شون اسپائسرکی جانب سے اختلافی دستاویزات ملنے کی تصدیق کردی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ہزار سے زائد اہل کاروں نے ایک دستاویز پر دستخط کیے ہیں جس میں اٴْنھوں نے تارکین وطن افرد پر سفری پابندیوں سے متعلق صدر کے حکم نامے سے اختلافِ کیا ہے، وائٹ ہائوس ترجمان شون اسپائسر نے اختلافی دستاویزات ملنے کی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ سفارتی اہلکاروں پر واضح کردیا گیا ہے کہ یا توفیصلہ تسلیم کریں یا گھر جائیں ۔