دہشتگردی کے اسلام کے تعلق کے تاثرکوختم کرناہوگا،بلاول بھٹو

منگل 31 جنوری 2017 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ دہشتگردی کے اسلام کے تعلق کے تاثرکوختم کرناہوگا۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں بلاول بھٹونے کہاکہ اسلام پرامن مذہب ہے اورامن کادرس دیتاہے اسلام اورسیاست کوملانادرست نہیں ،دہشتگردی پوری دنیامیں ہورہی ہے ،دہشتگردی کااسلام سے کوئی تعلق نہیں ،ہمیں اسلام اوردہشتگردی کے تعلق کے اس تاثرکوختم کرناہوگا۔

انہوں نے کہاکہ سیاست ناممکن کوممکن بنانے کاطریقہ ہے ،ہمارے معاشرے سے عدم برداشت ختم ہورہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ میں واحدسیاستدان ہوں جس نے اقلیتی رہنماؤں کوحکومت میں رہنے کوکہامیں سب کی امیدوں پرپورااترنے کی کوشش کررہاہوں ۔پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت اتحادی حکومت تھی جومختلف ہوتی ہے ۔پیپلزپارٹی کوایک اورموقع ملناچاہئی۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :