حافظ سعید کی جان کو خطرہ تھا اسی باعث انہیں اور ان کے رفقاء کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے: ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعوی

muhammad ali محمد علی منگل 31 جنوری 2017 22:00

حافظ سعید کی جان کو خطرہ تھا اسی باعث انہیں اور ان کے رفقاء کو حفاظتی ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31جنوری2017ء) ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ حافظ سعید کی جان کو خطرہ تھا اسی باعث انہیں اور ان کے رفقاء کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید کو حکومت کی جانب سے نظر بند کر دیا گیا تھا جبکہ ان کی جماعت کو واچ لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اب معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کچھ انکشافات کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعوی کیا ہے کہ حافظ سعید کی جان کو خطرہ تھا۔ حساس اداروں کو کچھ معلومات موصول ہوئیں جن کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان حافظ سعید اور ان کے رفقاء کو نشانہ بنانے والے ہیں۔ اسی تمام صورتحال کے باعث حافظ سعید اور ان کے کچھ رفقاء کو حفاظتی تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا انکشافات کیے ہیں؟ آپ بھی ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :