معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید شہید کے صاحبزادوں نے نعت پڑھ کر اپنے والد کی یاد تازہ کردی

نعت آئندہ چند دنوں میں سوشل میڈیا پر جاری کردی جائے گی

منگل 31 جنوری 2017 23:58

معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید شہید کے صاحبزادوں نے نعت پڑھ کر اپنے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2017ء) معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید شہید کے صاحبزادوں نے نعت پڑھ کر اپنے والد کی یاد تازہ کردی، مذکورہ نعت آئندہ چند دنوں میں سوشل میڈیا پر جاری کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانحہ حویلیاں میں شہید ہونے والے معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کو بھلایا تو نہیں جاسکتا لیکن ان کی نعتوں کو پڑھ کران کے مداح ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

جنید جمشید شہید کے بیٹوں نے بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اوران کا مشن آگے بڑھاتے ہوئے نعت خوانی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔اس سلسلے میں تیمورجمشید اوربابر جمشید نے کراچی کے ایک اسٹوڈیو میں نعت کی ریکارڈنگ کے سلسلے میں پریکٹس کی،اس حوالے سے ویڈیوسوشل میڈیا پر جاری کی گئی جس پر ہزاروں افراد نے اپنی پسندیدگی کا اظہارکیا