سپریم کورٹ کے جج جسٹس شیخ عظمت سعید کو دل کی تکلیف ، راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں انجیو پلاسٹی

ڈاکٹرز نے ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیدیا

منگل 31 جنوری 2017 23:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2017ء) سپریم کورٹ کے جج جسٹس شیخ عظمت سعید کو دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیاگیا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی ، ڈاکٹرز نے ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیدیا ۔ منگل کو سپریم کورٹ کے جج شیخ عظمت سعید کو طبیعت اچانک ناساز ہوگئی اور ناسازی طبع پر انہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

معروف انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ میجر جنرل (ر) اظہر محمودکیانی نے جسٹس عظمت سعید کی انجیو پلاسٹی کی ۔۔ اس موقع پر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ اور عام افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا ۔ ڈاکٹرز نے جسٹس شیخ عظمت سعید کو ایک ہفتے تک آرام کا مشورہ دیدیا۔ واضح رہے کہ جسٹس شیخ عظمت سعید سپریم کورٹ کے پانامہ پیپرز کیس کی سماعت کرنے والے 5رکنی بنچ کے ممبر بھی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :