آپریشنز کے بعد دہشت گردوں کو کسی صورت واپس نہیں آنے دیں گے ، جہاں ملیں گے ان کو مار دیں گے، پاکستانی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو نے دی جائے گی‘آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صحافیوں سے غیررسمی گفتگو

منگل 31 جنوری 2017 23:58

آپریشنز کے بعد دہشت گردوں کو کسی صورت واپس نہیں آنے دیں گے ، جہاں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آپریشنز کے بعد دہشت گردوں کو کسی صورت واپس نہیں آنے دیں گے ، جہاں ملیں ان کوگے مار دیں گے، پالیسی واضح ہے پاکستانی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو نے دینگے ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو یہاں ایوان صدر میں صدر ممنون حسین کی جانب سے اپنے فلسطینی ہم منصب محمود عباس کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی واضح ہے پاکستانی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو نے دینگے ،دہشت گرد جہاں ملیں گے انہیں ماریں گے ، آپریشنز کے بعد دہشت گردوں کو کسی صورت واپس نہیں آنے دیں گے ،دہشت گردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :