عام آدمی تک ٹیلی کام کی سروسز پہنچانے کے لئے 20ارب روپے لاگت سے یو ایس بی پراجیکٹ شروع کر دیا گیا ، 14کروڑ موبائل صارفین کے ساتھ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کے شعبہ میں نمایاں مارکیٹ بنتا جارہا ہے ‘صارفین کی اتنی بڑی تعداد کل آبادی کا 78فیصد ہے
وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کا تقریب سے خطاب
منگل 31 جنوری 2017 23:53
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ14کروڑ موبائل صارفین کے ساتھ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کے شعبہ میں نمایاں مارکیٹ بنتا جارہا ہے ‘صارفین کی اتنی بڑی تعداد کل آبادی کا 78فیصد ہے ۔
انہوں نے ملک میںموجودہ ٹیلی کام پالیسی پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ملک میں ٹیلی کام کے شعبے میں مزید ترقی کے لئے پوری آبادی کو یکساں مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بھی مواصلات کی سروسز فراہم کر رہے ہیں ‘ہماری پالیسی کا مقصد بھی یہ ہی ہے کہ ٹیلی کام کی سروسز سے عام آدمی استفادہ حاصل کرسکے اس سلسلے میں ہم نے 20ارب روپے کی لاگت سے یو ایس بی پراجیکٹ شروع کر دیا ہے‘ہماری ان پالیسوں کی بدولت دور دراز کے علاقوں میں بھی ٹیلی کا م کی سروسز سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے ۔انہوں نے چیئرمین پی ٹی اے کی کارکردگی کو سراہا جنہوں نے نوجوان موبائل اپلی کیشن بنانے والوں کو ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کیا ہے تا کہ وہ نئی ایپلی کیشنز کے ذریعے ٹیلی کام کے شعبے میں جدت اور نئی ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بناسکیں ۔انہوں نے کہاکہ موبائل ایپلی کیشن ایوارڈ ‘تعلیمی اداروں اور ماہرین ‘قومی صنعت اور حکومتی اداروں کے مابین مضبوط تعلقات کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا اسکے ساتھ یہ ایوارڈ قومی معشیت کے مختلف شعبوں کے لئے بھی باعث تقویت بنے گا ۔انہوں نے کہا کہ ان نئی ایپلی کیشن سے خصوصی افراد کو بھی عام لوگوں کے ساتھ قربت بڑھانے کے مواقع میسر آئے گے ۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.