سی ڈی اے کے فنانس ،آڈٹ اینڈ اکائونٹس کیڈر کے گریڈ 17 اور18 کی20 افسران کی تقرری اور تبادلے کے احکامات

منگل 31 جنوری 2017 23:45

سی ڈی اے کے فنانس ،آڈٹ اینڈ اکائونٹس کیڈر کے گریڈ 17 اور18 کی20 افسران ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2017ء) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے فنانس ،آڈٹ اینڈ اکائونٹس کیڈر کے گریڈ 17 اور18 کی20 افسران کی تقرری اور تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ جن افسران کی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں ان میں گریڈ 17 کے 18 اور گریڈ 18 کے دو افسران شامل ہیں۔ تقرری اور تبادلے کے احکامات وصول کرنے والے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی چارج لینے اور چھوڑنے کی رپورٹ ایچ آر ڈی ڈائریکٹوریٹ میں فوری پیش کریں۔

مذکورہ تبادلے اور تقرری کے احکامات کی منظوری چیئرمین سی ڈی اے نے دی ہے۔ گریڈ 18 کے تبدیل کیے گئے افسران میں عبدالرزاق خاکوانی اور عامر شہزاد شامل ہیں جبکہ فیصل شہزاد، شاہد احمد، دوست علی، محمد عاصم محمود، سلمان محسن، آصف سرور، عبدالمجید اور محمد تماز گریڈ 17 کے افسران ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں نذیر محمد، محروز اختر، سعید احمد، محمد مصطفیٰ، طالب حسین، رفیق خان، شاہد محمود خان،بشیر احمد ، محمد سفیر اور محمد راحیل بھی گریڈ 17 کے فنانس،آڈٹ اور اکائونٹس کیڈر کے تبدیل کیے گئے افسران میں شامل ہیں۔

مذکورہ تبادلوں کے احکامات کے مطابق عبدالرزاق خاکوانی ،آڈٹ آفیسر گریڈ18- کو ریونیو ڈائریکٹوریٹ سے تبدیل کر کے آڈٹ ڈائریکٹوریٹ میں اور عامر شہزاد آڈٹ آفیسر گریڈ18- کے آفیسر کو آڈٹ ڈائریکٹوریٹ سے تبدیل کر کے ریونیو ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح گریڈ 17 کے اسسٹنٹ آڈٹ آفیسرز فیصل شہزاد جو کہ تقرری کا انتظار کر رہے تھے کو پنشنII- ، دوست علی کو سی ڈی ا ے ہسپتال سے پی اے سی سیکشن، آڈٹ اینڈ اکائونٹس ڈائریکٹوریٹ اور محمد عاصم محمود کو پی اے سی سیکشن سے سی ڈی اے ہسپتال میں تبدیل کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 17 کے اسسٹنٹ آڈٹ آفیسرز سلمان محسن کو ڈویلپمنٹI- سے ریونیو ڈائریکٹوریٹ، آصف سرور کو سی ای لیب سے ڈویلپمنٹI- اور عبدالمجید کو چیک سیکشن سے کمپلیشن سیکشن آڈٹ اینڈ اکائونٹس ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈیژنل آڈٹ آفیسرز گریڈ 17 کے افسران محمد تماز کو فنڈ سیکشن سے ڈیزائن ونگ، محروز خان کو ڈیزائن ونگ سے اکائونٹس سیل اور سعید احمد کو سی ڈی اے سیکرٹریٹ سے مکینیکلI- میں اور محمد مصطفیٰ کو مکینکلI- سے فنڈ سیکشن میں تبدیل کیا گیا ہے۔ اسی طرح گریڈ 17 کے ڈویژنل آڈٹ آفیسرز طالب حسین علوی کو پارلیمنٹ لاجز سے اے ایف او بجٹ ، محمد رفیق خان کو سٹریٹ لائٹس ڈویژن سے پارلیمنٹ لاجز اور شاہد محمود خان کو مارکیٹ اینڈ روڈز (نارتھ) سے سٹریٹ لائٹس ڈویژن میں تبدیل کیا گیاہے۔

جبکہ ڈیژنل آڈٹ آفیسرز گریڈ 17 کے افسران بشیر احمد کو پارکس ڈائریکٹوریٹ(ڈویلپمنٹ ڈویژن) کو مارکیٹ اینڈ روڈ ز(نارتھ)، محمد سفیر کو سپیشل پراجیکٹ I- سے پارکس ڈائریکٹوریٹ (ڈویلپمنٹ ڈویژن) اور محمد راحیل کوڈبلیو اینڈ ایس زونA- سے سپیشل پراجیکٹ I- میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :