کریم کوادارہ بنانا چاہتے ہیں ، دنیا بھر میں پچھلے 6 سالوں میں معاشی تبادلے کا نیا رحجان ایجاد ہوا ہے ، لوگ اس سے مستفید ہو رہے ہیں ، مسئلہ نوکریوں کا فقدان ہے ، کریم سروس کے ذریعے لوگوں کو ایک لاکھ تک نوکریاں فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں

ٹیکسی سروس کریم کے منیجنگ ڈائریکٹر جنید اقبال کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 31 جنوری 2017 23:45

کریم کوادارہ بنانا چاہتے ہیں ، دنیا بھر میں پچھلے 6 سالوں میں معاشی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2017ء) ٹیکسی سروس کریم کے منیجنگ ڈائریکٹر جنید اقبال نے کہا ہے کہ ہم کریم کوادارہ بنانا چاہتے ہیں ، دنیا بھر میں پچھلے 6 سالوں میں اکانومی شیئرنگ کا نیا رحجان ایجاد ہوا ہے اور لوگ اس سے مستفید ہو رہے ہیں ، مسئلہ نوکریوں کا فقدان ہے ، ہمارا عزم ہے کہ کریم سروس کے ذریعے لوگوں کو ایک لاکھ تک نوکریاں فراہم کریں ۔

وہ منگل کو نجی ٹی وی کو پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم کریم کمپنی کو ایک ادارہ بنانا چاہتے ہیں ، دنیا بھر میں عوام اس طرح کے سروسز سے مستفید ہو رہے ہیں ۔جنید اقبال نے کہا کہ ملک کا اہم مسئلہ نوکریوں کا فقدان ہے اور بیروزگاری کی وجہ سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے ، ہم کریم سروسز کے ذریعے پبلک ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہما را عزم ہے کہ کریم کے ذریعے ایک لاکھ نوکریاں فراہم کی جائیں ، ہم کسی طور پر ٹیکس سے نہں بھاگ رہے بلکہ حکومتی رولز اینڈ ریگولیشنز کے کے مطابق کام کر رہے ہیں اور آگے بھی تعاون کیلئے تیار ہیں ۔ (م ن)

متعلقہ عنوان :