پی ٹی سی ایل کے ای وی وی پی مارکیٹنگ شہزاد نے آپٹیکل فائبر کٹنے کی وجوہات جانے کیلئے کمیٹی کے قیام بارے جھوٹ بولا

ْایک ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا ، پی ٹی سی ایل نے تحقیقات کے نتائج بارے اپ ڈیٹ نہیں کیا پنشنرز اور انکے اہلخانہ کو حقوق اور پنشن سے محروم رکھا جارہا ہے،ان ہتھکنڈوں سے ملازمین میں بے چینی اور انتظامیہ اور انکی پالیسوں کے حوالے سے مایوسی پھیل رہی ہے حکومت ور وزارت آئی ٹی ملازمین اور پنشنرز کی مشکلات کو حل کرنے میں ناکام

منگل 31 جنوری 2017 23:38

پی ٹی سی ایل کے ای وی وی پی مارکیٹنگ شہزاد نے   آپٹیکل فائبر کٹنے کی وجوہات ..
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2017ء) پی ٹی سی ایل کے ای وی وی پی مارکیٹنگ شہزاد نے ملک کے مختلف حصوں میں بڑے پیمانے پر آپٹیکل فائبر کٹنے کی وجوہات جانے کیلئے سینئر انجینئرز اور افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کے حوالے سے پاکستان اور میڈیا سے جھوٹ بولا ہے ،ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا ہے اور پی ٹی سی ایل نے صارفین ،حکومت اور میڈیا کو اس تحقیقات کے نتائج سے متعلق اپ ڈیٹ نہیں کیا گیاہے ۔

بظاہر ذرائع نے تصدیق کی ہے یہ کارروائیاں وی ایس ایس سکیم کی غلط منصوبہ بندی کے تحت پیش کش کا نتیجہ ہیں جس کامقصد پی ٹی سی ایل ملازمین کی تعداد کو کم کرناہے ۔ذرائع نے مزید تصدیق کی ہے کہ حسب معمول غریب ملازمین کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ نوکری چھوڑ یں یا پھر دوردراز علاقوں میں تعیناتی سے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہیں ۔

(جاری ہے)

پی ٹی ایل کے پنشنرز اور انکے اہلخانہ کو گزشتہ کئی سالوں سے انکے حقوق اور پنشن سے محروم رکھا جارہا ہے ۔

پی ٹی ایل نے سپریم کورٹ کی جانب سے بار بار احکامات کے باوجود واجب الادا رقم کی ادائیگی نہیں ہے ،کئی سالوں سے پی ٹی سی ایل ایچ آر اور لیگل ٹیموں کی جانب سے اس قسم کے تمام برے ہتھکنڈوں سے انتشار پھیل رہا ہے ۔اس سے موجودہ ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے اور پی ٹی سی ایل انتظامیہ اور انکی پالیسوں کے حوالے سے مایوسی کا باعث بن رہا ہے ۔

حکومت پاکستان اور وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کئی سالوں سے پی ٹی سی ایل ملازمین اور پنشنرز کی جانب سے ملک بھر سے شکایات کے ازالے اور انکی مشکلات کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔واضح رہے کہ پی ٹی سی ایل کے جی ایم شہزاد شاہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ پی ٹی سی ایل نے کاٹی گئی آپٹیکل فائبر ٹھیک کرکے انٹرنیٹ ‘ موبائل اور لینڈ لائن فون سروس مکمل طور پر بحال کردی ہے۔

گزشتہ روز پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی کی کراچی سے پشاور آنے والی آپٹیکل فائبر لائن کو دریائے سندھ کے دونوں اطراف سے چار مختلف جگہوںسے کاٹ دیا گیا تھا جس کو تقریباً 14 گھنٹے بعد گزشتہ روز صبح چھ بجے مکمل طور پر بحال کردیا گیا ۔ شہزاد شاہ کا کہنا تھا کہ آپٹیکل فائبر کو چار جگہوں سے کاٹا گیا تھا جس کی وجوہات جاننے کیلئے پی ٹی سی ایل نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جو جلد تمام حقائق عوام اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سامنے رکھ دے گی۔

انہوں نے کہاکہ واقعہ دہشت گردی ‘ تخریب کاری ہے اس حوالے سے ابتدائی طور پرکہنا کچھ مشکل ہوگا ابتدائی طور پر تمام تر توجہ آپٹیکل فائبر ٹھیک کرنے پر مرکوز تھی‘ شہزاد شاہ نے کہاکہ مذکورہ معاملہ معمولی نہیں ہے اور ادارہ ایسے واقعہ کے حقائق چھپا کر اپنی ساکھ خراب نہیں کرے گا۔ (عابد شاہ)